کھیلوں کی دنیا

جیسمین پاؤلینی نے ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اٹلی کی ٹینس سٹارجیسمین پاؤلینی نےاینا کالنسکایا کو فائنل میں شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ۔28 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں روسی حریف کھلاڑی اینا کالنسکایا کو ہرا کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں اٹلی کی ٹینس سٹارجیسمین پاؤلینی نےعمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی حریف کھلاڑی اینا کالنسکایاپہلے سیٹ میں 6-4 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 5-7سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی فاتح اطالوی ٹینس کھلاڑی پائولینی نے اینا کالنسکایا کی سات میچوں کی جیت کا ریکار ڈ بھی توڑ دیا، جس میں کوالیفائنگ میچز بھی شامل ہے۔

ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اپنے ایک بیان میں جیسمین پائولینی نے کہا کہ یہ فتح میرے لئے بہت خاص ہے اور اس حسین موقع پر میں واقعی بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید فتوحات حاصل کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button