قومی

نامزد وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کا اے ایس پی گلبرگ شہر بانو نقوی کو فرض شناسی پر خراج تحسین

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بہادری ، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ شہربانو بروقت نہ پہنچتیں تو حادثہ ہونے کا خطرہ تھا۔

انہوں نے شہربانو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر ہم سب کو فخر ہے،تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا ۔مریم نوازشریف نے کہا کہ توقع کرتی ہوں کہ پولیس فورس کا ہر فرداسی جذبے سے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button