عالمی

روس کی سٹریٹجک نیوکلیئر فورسز میں جدید ہتھیاروں کا حصہ 95 فیصد تک پہنچ گیا ہے، صدر پوٹن

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی سٹریٹجک نیوکلیئر فورسز میں جدید ہتھیاروں کا حصہ 95 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔تاس کے مطابق ڈیفنڈر آف دی فادر لینڈ ڈے کے موقع پر خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ روسی بحریہ کے پاس جدید جوہری ہتھیاروں کا حصہ تقریباً 100 فیصد ہے، جب کہ نئے حملہ آور نظام کے تجربات بھی تکمیل کے قریب ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ ہم نے نئے زرکون ہائپرسونک میزائلوں کی سیریل پروڈکشن شروع کر دی ہے اور دیگر حملہ آور نظام تکمیل کے قریب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دسمبر میں بحریہ میں نئی سٹریٹجک آبدوزیں شامل کی گئی تھیں جبکہ کازان میں حال ہی میں چارٹی یو ۔160 ایم میزائل کیریئر مسلح افواج کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک دن پہلے ہی روسی صدر نے ذاتی طور پر جوہری ہتھیار لے جانے والے بمبار طیاروں کا معائنہ کیا اور ان میں سے ایک پر پرواز بھی کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button