عالمی

چین کا پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں (اے آئی) بیس نصاب متعارف کرانے کا اعلان

چین کی وزارت تعلیم نے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی) بیس نصاب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے ابتدائی طور ملک کے 184 پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کو اے آئی بیس بنایا جائے گا۔

جمعہ کو چینی وزارت تعلیم نےمصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے تعلیمی بیسس کے طور پر منتخب کیے گئے 184 پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کی فہرست کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اے آئی تعلیم کی ترقی کو بہتر طور پر فروغ دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے آئی تعلیم کے نفاذ کو آسان بنانے کے لیے، پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو بنیادی طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی، جنرل ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ کورسز پر انحصار ، تعلیمی اور تدریسی وسائل کو مزید تقویت دینا چاہیےاور اساتذہ کی تربیت اور رہنمائی کرنا چاہیے۔

چینی وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ وزارت نامزد بیسس کے لیے راہنمائی کو مضبوط اور ان کی حوصلہ افزائی کرے گی تا کہ اے آئی سکول پر مبنی نصاب تیار کرنے، نظم و ضبط کو مربوط کرنے، تدریسی طریقوں کی اصلاح، ڈیجیٹل تعلیمی وسائل کی مشترکہ تعمیر اور اشتراک، اساتذہ کی ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے میں مثالی اور اہم کردار ادا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دیگر ذمہ داریوں کے علاوہ طلباء کی جامع ترقی کو فروغ دینا بھی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button