قومی

ملک بھر میں جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈاکٹر ندیم جان

وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ملک بھر میں جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ، ڈریپ کی ٹیم نے بولٹن مارکیٹ نزد کچی گلی کراچی میں گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی ان رجسٹرڈ جعلی ادویات قبضے میں لے لیں ۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ چھاپے کے دوران میڈیکل ڈیوائسز سمگلڈ ادویات دیگر ادویات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں اور ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button