قومی

صوبائی اسمبلی پنجاب کیلئے خواتین کی42مخصوص و 5اقلیتی نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی پنجاب کیلئے خواتین کی 42مخصوص نشستوں اور 5اقلیتی نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔جمعرات کے روز جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کی 36،پاکستان پیپلز پارٹی کی 3،مسلم لیگ ق کی 2اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک خاتون شامل ہے۔

اسی طرح پانچوں اقلیتی نشستوں کا تعلق بھی مسلم لیگ ن سے ہے۔جاری لسٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی خواتین میں ذکیہ خان،عشرت اشرف،مریم اورنگزیب،عظمیٰ زاہد بخاری،حنا پرویز بٹ،سلمیٰ سعدیہ تیمور،راحیلہ نعیم،بشرا انجم بٹ،ثانیہ عاشق جبین،سلمیٰ بٹ،کنول پرویز،مہوش سلطانہ،نوشین عدنان،عاصمہ احتسام الحق،کوثر جاوید،عظمیٰ جبین،عنبرین اسماعیل،ممتاز بیگم،

سنبل ملک حسین،رخسانہ کوثر،شازیہ رضوان،موتیہ بیگم،رابعہ نسیم فاروقی،سونیا عاشر،عظمیٰ کاردار،صفیہ سعید،تاہیہ نون،زیب النسا،فاطمہ بیگم،قدسیہ بتول،رفعت عباسی،عطیہ افتخاراوررشدیٰ لودھی شامل ہیں۔اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین میں شازیہ عابد،نیلم جبار چوہدری اور نرگس فیض ملک ،مسلم لیگ ق کی خواتین میں تشفین صفدر اور سلمیٰ سعید جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کی سارہ احمد شامل ہیں۔

اقلیتوں کی مخصوص نشستوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے فلبوس کرسٹو فر،عیمانول اختر،رمیشن سنگھ اروڑا،خلیل طاہر اور شکیلہ جاوید شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button