عالمی

سعودی عرب کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ

سعودی عرب نے امریکا کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کئے جانے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے الجزائر کی طرف سے پیش کی گئی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح میں فوری جنگ بندی کا مطالبے پر مبنی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے جو د ہرے معیار کا مظاہرہ کئے بغیر بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرسکے ۔ بیان میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی کو مسترد کیا گیا اور تنازع کے دو ریاستی حل کے عزم پر زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button