عالمی

جنوبی افریقہ میں 29 مئی کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان

جنوبی افریقہ میں 29 مئی کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔بدھ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے ملک میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پارلیمان کے انتخاب کے لیے 29 مئی 2024کو انتخابات ہوں گے، جس کے نتیجے میں صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری آئینی ذمہ داری کی تکمیل کے علاوہ، یہ آنے والے انتخابات ہمارے جمہوری سفر کا جشن بھی ہیں اور مستقبل کا عزم جو ہم سب چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام جنوبی افریقیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کے جمہوری حق کا استعمال کریں اور ان لوگوں کے لیے جو قانون کی مکمل پابندی کے ساتھ پرامن طریقے سے ایسا کرنے کی مہم چلائیں گے ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق رائے عامہ کے جائزوں کے ساتھ یہ عمل تاریخی ثابت ہو سکتا ہے،جائزوں کے مطابق جنوبی افریقہ کی تین دہائیوں کی جمہوریت میں پہلی بار ملک گیر انتخابات کے لئے رامافوسا کی اے این سی پارٹی کو 50 فیصد سے بھی کم ووٹ ملے ہیں ۔

افریقی نیشنل کانگریس (اے این سی)جس نے نسل پرستی کے خاتمے کے بعد 1994 میں اپنے پہلے آزاد انتخابات کے بعد جنوبی افریقہ کی قیادت کی ہے، اگر اکثریت حاصل نہیں کرتی ہے تو اسے حکومت بنانے کے لیے اتحادیوں کی ضرورت ہوگی۔ جنوبی افریقہ میں بڑھتی ہوئی پرتشدد جرائم کی شرح، کمزور معیشت، بجلی کی کٹوتی اور بے روزگاری کے بارے میں شکایات بڑھتی جا رہی ہیں اور رامافوسا کو دائیں اور بائیں دونوں اطراف سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button