ٹاپ نیوزعالمی

سعودی عرب نے ’’سعودی پیڈیا‘‘ای گیٹ کا اجرا کردیا

سعودی عرب میں ’’سعودی پیڈیا‘‘ ای گیٹ کا اجرا کردیا گیا ۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے ’’سعودی پیڈیا‘‘ کا اجرا ریاض میں منعقد میڈیا فارم کے موقع پر ہوا ہے جہاں دنیا بھر سے میڈیا ماہرین شریک ہیں۔سعودی پیڈیا عربی سمیت 6 زبانوں میں سعودی عرب کے متعلق انسائیکلو پیڈیا کا کام کرے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے کامیابیوں کے مراحل طے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی پیڈیا دنیا بھر کے لئے سعودی عرب بارے معلومات کا اولین اور مصدقہ ذریعہ ہوگا جس میں سعودی قیادت، عوام، تاریخ، تہذیب و ثقافت اور ملک کے جغرافیہ کے علاوہ جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں معلومات دی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ سعودی پیڈیاکو سوشل میڈیا ذرائع پربھی جاری کیا جائے گا۔

سعودی میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے ’’میڈیا نخلستان‘‘منصوبے کا بھی ذکر کیا ہے جسے مختلف کانفرنسوں اور فارموں کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حج و عمرہ موسم میں میڈیا کوریج کے لیے’’حج میڈیا ہب ‘‘منصوبے پر کام کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button