کھیلوں کی دنیا

لاہور ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد، پی ایس ایل 9کی گرینڈ افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد،پی ایس ایل 9کی گرینڈ افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کے بارے محسن نقوی کو بریفنگ دی۔ چیئرمین پی سی بی نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کا معائنہ کیا اور سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی سہولت کے انتظامات کا مشاہدہ بھی کیا۔ انہوں نے پورے سٹیڈیم کا وزٹ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے لئے بہترین اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ افتتاحی تقریب سے بھر پور محظوظ ہوسکیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button