کھیلوں کی دنیا

پی ایس ایل9،ایل ڈبلیو ایم سی کی شائقین کرکٹ کو صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے تیاریاں مکمل

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی( ایل ڈبلیو ایم سی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9کے دوران شائقین کرکٹ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں، لاہور میں ہونے والے میچز سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں انکلیوژرز کی صفائی دھلائی کر دی گئی ،ایل ڈبلیو ایم سی کے 200 سے زائد ورکرز، 5 سے زائد واشرز، منی ڈمپرز دو شفٹوں میں تعینات کر دیئے گئے ہیں،17 سے27 فروری تک لاہور میں جاری رہنے والے پی ایس ایل میچز کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

اس حوالے سے ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمر چودری نے “اے پی پی “کو بتایا کہ میچز کے دوران 70 اضافی ورکرز قذافی سٹیڈیم کے آٹر رنگ میں تعینات کیئے گے ہیں ۔اسی طرح کرکٹ شائقین کے لیے پارکنگ اور ملحقہ سڑکوں پر بھی ورکرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر دین نے صفائی کے بارے میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں،انہوں نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم، اس کے اطراف اور ملحقہ علاقوں میں خصوصی زیرو ویسٹ آپریشن کیا جا ئے، لاہور کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ شائقین کرکٹ سے بھی گزارش ہے کہ وہ میچز کے دوران اسٹیڈیم میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button