کاروباری

کیمیکلز کے شعبے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران6.8ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، سرمایہ کاری بورڈ

کیمیکلز کے شعبے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران6.8ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24-2023 کے پہلے 6ماہ کے دوران ملک میں کیمیکلز کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری6.8ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 4 سالوں کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں مجموعی طور پر103.9ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔ مالی 20-2019کے دوران کیمیکلز کے شعبے میں24.0ملین ڈالر، مالی 21-2020کے دوران 0.9ملین ڈالر ، مالی 22-2021 کے دوران 29.3ملین ڈالر ، 23-2022کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 49.7ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button