ٹاپ نیوز

ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں میثاق پاکستان کریں ، حافظ طاہر محمود اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم و چئیرمین پاکستان علماء کونسل آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کے لئے تمام سیاسی جماعتیں میثاق پاکستان کریں ، پاکستان علماء کونسل ملک بھر 8 فروری کو پر امن انتخابات پر پاک فوج ، پولیس اور دیگر سلامتی کے اداروں سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
پاکستان علماء کونسل کیے زیر اہتمام ملک بھر میں عشرہ تاسیس 18سے 28 فروری تک منایا جائے گا، پاکستان علماء کونسل کا وفد میثاق پاکستان کے لئے تمام سیاسی اور مذہبی قائدین کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ وہ بدھ کو علماء و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ملک بھر 8 فروری کو پر امن انتخابات پر پاک فوج ، پولیس اور دیگر سلامتی کے اداروں سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے آئین اور دستور کی بالا دستی اور ملک کی خوشحالی کے لئے میثاق پاکستان کریں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کی بات کرنی چائیے۔پاکستان میں موجودہ انتخابی عمل کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان علماء کونسل کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ملکی ترقی اور سیاسی استحکام کے لئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ آج ہی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

پاکستان علماء کونسل نے تجویز بھی پیش کی کہ جن سیاسی جماعتوں کو قوم نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کیا جائے۔ ہم اس بات یقین رکھتے ہیں کہ برادری اور مصلحتوں سے بالا تر ہو کر پاکستان اور اسلام کی بات کی جائے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت آئین کی مطابق بنے تاکہ پاکستان مستحکم ہو اور آگے بڑھے۔ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سےگذارش ہے کہ ملک کی بہتری کے لئےمفاہمتی فضا کی طرف بڑھیں ۔ مضبوط حکومت کے ساتھ ساتھ مضبوط اپوزیشن بھی ہونی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ قابل افسوس ہے کہ بیرونی دنیا سے بعض ادارے حقائق سے برعکس بات کر رہے ہیں اور ناجائز مطالبات کر رہے ہیں انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستا ن ایک مضبوط ملک ہے ،کسی کی ڈک ٹیشن برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو انڈیا اور اسرائیل کے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر بربریت اور مظالم اورگٹھ جوڑ پر ان کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے۔اسرائیل اور ہندوستان کے ساتھ معاشی اور سفارت تعلقات کو فی الفور ختم کئے جائیں۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور ررفح میں اسرائیل اور ہندوستان کی بربریت کے خلاف جمعہ کے دن یوم مذمت منایا جائے گا۔

ا نہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگینڈے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ نفرتوں اور عصبیت کو پھیلانا اور اداروں کو نشانہ نہ بنانا ٹھیک نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ تمام ملکی مسائل کا حل مذاکرات میں ہے تما م سیاسی اور مذہبی جماعتیں پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ایک میز پر بیٹھیں اور مفاہمت اور بات چیت کے ذریعے سیاسی مسائل کوحل کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت اور مستحکم معاشی پاکستان کے لئے ایس آئی ایف سی پہلا قدم ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہتری لائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button