عالمی

چین ، پاکستانی ہوٹل لٹل لاہور کی نئی شاخ کی بیجنگ کے متنوع فوڈ کلچر میں کھانے کے شوقین افراد میں مقبولیت

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ میں پاکستانی ہوٹل لٹل لاہور کی نئی شاخ نے بیجنگ کے متنوع فوڈ کلچر میں کھانے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ نئے پاکستانی ہوٹل میں مختلف قسم کے پاکستانی پکوان جیسے بریانی، کباب، سموسے، گول گپے، سیخ کباب، لسی، دودھ پتی (چائے)اور مختلف قسم کے سالن پیش کئے جاتے ہیں

ریسٹورنٹ کے مالک آصف جلیل کے مطابق پاکستانی کھانوں کو نہ صرف پاکستانی صارفین بلکہ چینی عوام میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھانے خصوصاً روایتی دیسی پکوان چین میں بہت مقبول ہیں کیونکہ مقامی لوگوں میں پاکستانی کھانوں کا ذائقہ بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ بیجنگ میں مقیم پاکستانی طالب علم محمد ہمایوں جو نئے چینی سال اور بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران اپنے یونیورسٹی کے ساتھیوں کے ساتھ اس ریستوران میں آئے ،نے وہاں کے لذیذ کھانوں، بیٹھنے کے انتظامات اور مجموعی ماحول کو سراہا۔

پاکستانی طالب علم نے کہا کہ لٹل لاہور جیسے ریستوران پاکستان اور چین کے درمیان عوام کے درمیان تبادلے کو مزید گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ترکمانستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم مقصود نے کہا کہ مختلف خطوں کے لوگ اپنے منفرد ذائقے اور پیشکش کی وجہ سے پاکستانی کھانوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بریانی، چکن مسالہ، کباب، لسی اور نان بیجنگ کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ میں بہت مقبول ہیں۔ ایک چینی شہری اور ایونٹ آرگنائزر جن یی نے کہا کہ پاکستانی پکوان مسالے دار اور مزیدار ہیں۔ بیجنگ اور چین کے دیگر شہروں میں پاکستانی ریستورانوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ پاکستانی کھانے ایسے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جو روایتی چینی اور دیگر ممالک کے پکوانوں سے کچھ مختلف تلاش کرتے ہیں۔

بیجنگ کے علاوہ چین کے گوانگ زو، شنگھائی، چنگ ڈاؤ، ہاربن، ییوو اور دیگر متعدد شہروں میں پاکستانی ریستوران بیجنگ کے متنوع فوڈ کلچر میں اپنا حصہ شامل کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button