کاروباری

اوورسیزپاکستانیز غیر ملکی ترسیلات زر کے ذریعے قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہیں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرنی چاہیے،خرم طارق

بیرون ملک مقیم پاکستانی غیر ملکی ترسیلات زر کے ذریعہ قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم اب انہیں وطن عزیز میں براہ راست سرمایہ کاری پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرڈاکٹر خرم طارق نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کیلئے براہ راست سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی، برطانیہ، کینیڈا،آسٹریلیا، یو اے ای سمیت دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو وطن عزیز سے محبت کے عملی اظہار کیلئے از خود سرمایہ کاری کی نئی راہیں تلاش کرنا ہوں گی کیونکہ اس طرح جہاں وہ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے وہیں جدید ٹیکنالوجی سے ملک میں پیدا ہونے والے خام مال سے عالمی معیار کی اشیا تیار کر کے دوسرے ملکوں کو برآمد بھی کی جا سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ا س وقت پاکستان کو سرمایہ کاری اور ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے جس کیلئے موجودہ حکومت کو انہیں ہر ممکن مراعات دینی چاہئیں۔انہوں نے بتایا کہ کینیڈا سمیت کئی دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ہر قسم کے کاروبار کی آزادی ہے لیکن اس کیلئے متعلقہ قوانین اور قوائد و ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button