قومی

اوورسیز کاروباری شخصیات زرعی پیداوار یورپ سمیت مختلف ممالک کو برآمد کر کے ملکی معیشت مستحکم کر سکتے ہیں،گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ اوورسیز کاروباری شخصیات زرعی پیداوار کو یورپ سمیت مختلف ممالک کو برآمد کر کے ملکی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر ہائوس لاہور میں چوہدری خالد محمود ہنجرا اور تفضل حسین کی قیادت میں آئے برطانیہ، یورپ، مسقط اور عمان سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں جو پاکستان میں زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی برآمدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنے میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور حکومت سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کے ذریعے کاروبار،زراعت اورمختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولیات دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار صنعت و حرفت میں ترقی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری پر ہوتا ہے۔گورنر پنجاب نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب حکومت ملک میں معاشی استحکام لے کر آئے گی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ وفد میں صغیر احمد بلال عبدالرحمن،مقصود احمد بٹ، میاں خالدجاوید،چوہدری نصیر احمد اور ڈاکٹر نصیر احمد و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button