عالمی

روس کا الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کے اہل ممالک کی فہرست میں توسیع پر غور

روس نے کہا ہے کہ وہ الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کے اہل ممالک کی فہرست میں توسیع پر غور کررہا ہے۔

تاس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے قونصلر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ الیکسی کلیموف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ الیکٹرانک ویزا حاصل کرنے کے اہل ممالک کی فہرست میں توسیع کی فہرست میں توسیع کے خیال کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کن ممالک کے شہری الیکٹرانک ویزا حاصل کر سکتے ہیں، اس فہرست میں شامل کیے جانے والےممالک کے نام بتانا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024۔25 کے لیے روسی فیڈریشن کی ریاستی مائیگریشن پالیسی کے تصور کے نفاذ کے لیےایکشن پلان کے مطابق روسی وزارت خارجہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ رواں سال 10 دسمبر تک حکومت کو متعلقہ رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال یکم اگست سے 31 دسمبر تک 55 بیرونی ممالک کے شہریوں کو ایک لاکھ 70ہزار یونیفائیڈ الیکٹرانک ویزے جاری کیے گئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button