عالمی

نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا مشکور ہوں، شاہ چارلس

سرطان کی تشخیص ہونے کے بعد برطانیہ کےشاہ چارلس سوم کا پہلا پیغام سامنے آگیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق شاہ چارلس نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ دل کو تقویت ملی کہ اور ان کا باقاعدگی سے چیک اپ کروا یا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شاہ چارلس سوم کے سرطان میں مبتلا ہونے کی تشخیص پروسٹیٹ کے علاج کے دوران ہوئی تھی۔ 75 سالہ شاہ چارلس کو لاحق سرطان کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ پروسٹیٹ کا کینسر نہیں ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button