کھیلوں کی دنیا

سپورٹس کمپلیکس میں ان ڈور کھیلوں کیلئے ممبر شپ کا آغاز جلد کیا جائے گا، ڈی جی ایف ڈی اے

ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ محمد آصف چوہدری نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں ان ڈور کھیلوں و تفریح کی سہولیات سے مستفید ہونے کیلئے عنقریب ممبرشپ کا آغاز کیاجارہاہے ، اس سلسلے میں ضروری انتظامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے مختلف ان ڈور گیمز کیلئے کوچز کا انٹرویو کرتے ہوئے بتائی۔

ڈائریکٹر فنانس ایف ڈی اے یاسراعجاز چٹھہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے بتایاکہ ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس ان ڈور کھیلوں اور تفریحی سہولیات کے حوالے سے منفرد اور بے مثال حیثیت کا منصوبہ ہے جس میں مردو خواتین کیلئے الگ الگ ان ڈور گیمز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں سوئمنگ پولز، جمینزیم، سکوائش، باسکٹ بال، لان ٹینس، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اور سنوکر سمیت دیگر کھیلوں کے جدید کورٹس قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور چلانے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی گئی ہے جبکہ شائقین کو بہترین سروسز کی فراہمی کیلئے مینجمنٹ کمیٹی سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ مردو خواتین کیلئے قائم جمنازیم میں ایکسرسائز کیلئے جدید طرز کی معیاری مشینیں و دیگر ساز و سامان دستیاب ہے ، اسی طرح سوئمنگ پولزبھی جدید سائنسی انداز میں تعمیر کئے گئے ہیں جو ہرموسم میں استعمال ہوسکیں گے ، اس نوعیت کے سوئمنگ پولز کی اس شہر میں مثال نہیں ملتی۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ ان ڈور گیمز میں حصہ لینے کیلئے شائقین کو ماہر کوچز کی خدمات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ عمدہ نظم ونسق اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مختلف ان ڈور گیمز کیلئے مرد و خواتین کوچز/انسٹریکٹرزکے انٹرویوکئے اور کہاکہ ان کی فنی صلاحیتوں اور تجربات کی بنیاد پر مینجمنٹ کمیٹی میں فیصلہ کیاجائیگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button