کھیلوں کی دنیا

اعصام الحق قریشی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اورکرنل( ر)ضیاء الدین طفیل سیکرٹری منتخب

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے انتخابات پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام اباد میں منعقد ہوئے۔پاکستان کے سٹار کھلاڑی اعصام الحق قریشی اگلے چار سال کے لئے صدرجبکہ کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل پی ٹی ایف کے سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ اعصام الحق نے 8ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل میجر جنرل (ر)اصغر نواز 7 ووٹ حاصل کر سکے ۔

سیکرٹری کے عہدے کےلئے لیفٹیننٹ کرنل( ر )ضیاء الدین طفیل بھی 8ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری منتخب ہوگئے۔میجر سلمان جنید کو سات ووٹ ملے۔خزانچی کی سیٹ پر عارف قریشی نو ووٹ حاصل کر کے منتخب ہوئے۔جبکہ عمر فاروق نے چھ ووٹ حاصل کیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button