دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران مکمل سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں 8 فروری کو کارگو اور پیدل چلنے والوں کے لئے بند رہیں گی۔
بدھ کو اسلام آباد میں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 فروری کو معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔