ٹاپ نیوزقومی

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑآج(پیرکو) یومِ یکجہتیِ کشمیر مظفرآباد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ منائیں گے

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ آج(پیرکو) یومِ یکجہتیِ کشمیر مظفرآباد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ منائیں گے اور آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم اپنے مظفر آباد کے ایک روزہ دورے کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری دینگے اور پھول پیش کریں گے۔ نگران وزیرِ اعظم کو بعد ازاں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

نگران وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ خطاب بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button