ٹاپ نیوزقومی

پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بلند کرنے کی سب سے مضبوط آواز ہے،اعزاز چوہدری

پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے دنیا کی سب سے مضبوط آواز ہے اور پاکستان کی حکومت اس مسئلے کو اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر موثر انداز میں اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پیر کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلایا کہ پاکستانی قوم اور حکومت ان کی حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے اب بھی پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حتمی مقصد کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا پرامن حل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال پاکستانی اور کشمیری اس دن کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے مناتے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان مصنوعی آبادیاتی تبدیلیوں، سیاسی انجینئرنگ، مقامی لوگوں کو معاشی طور پر پسماندہ کرنے اور کشمیری شناخت اور ثقافت پر حملے کے ذریعے ان غیر قانونی اقدامات کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں میں مسلسل مصروف ہے۔انہوں نے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت کو غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نےہمیشی اس بات پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا دیرپا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر فورم پر حمائت کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے لیے پاکستان کی حمایت جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے حوصلے بلند کرنے کا باعث ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button