کاروباری

سونے کی قیمت 1700 روپے کمی سے 216000 روپے فی تولہ ہوگئی

قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے کی کمی ہوئی اور ہفتہ کو 216,000 روپے میں فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 217,700 روپے تھی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,458 روپے کم ہو کر 1,85,185 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 186,643 روپے تھی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 171,089 روپے سے کم ہو کر 169,753 روپے ہو گئی۔

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,600 روپے اور 2,229.08 پر مستحکم رہی۔ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2,074 ڈالر سے 15 ڈالر کم ہوکر 2,059 ڈالر ہوگئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button