قومی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ شجرکاری ہمارا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے، درخت انسانی زندگی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ایم ڈی پی ٹی وی مبشر توقیر شاہ، وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ حکام، ایمز ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کے لئے نہایت ضروری ہیں جو ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ماحول کو سرسبز و شاداب رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت اور پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کے لئے بھی اقدامات ضروری ہیں۔ وفاقی وزیر نے شجرکاری مہم میں ایمز ایجوکیشن سسٹم اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے تعاون کو سراہا۔ واضح رہے کہ شجرکاری مہم کے لئے پودے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت اطلاعات کو تحفہ دیئے گئے جو پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز سمیت وزارت اطلاعات کے مختلف دفاتر میں لگائے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button