عالمی

چینی صدر کی جشن بہار کے موقع پر فوجیوں سے ملاقات

جشن بہار کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے تیانجن میں تعینات فوج کا معائنہ کیااور پارٹی سینٹرل کمیٹی اور سینٹرل ملٹری کمیشن کی جانب سے پیپلز لبریشن آرمی کے تمام کمانڈرز ، مسلح پولیس فورس کے افسران ، سپاہیوں اور فوج کے سویلین اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سال میں فوج کو مضبوط بنانے کے رہنما نظریے کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنانا، نئے دور میں فوجی تزویراتی اصولوں پر مکمل عملدرآمد، ملک و قوم کے لئے اپنے مشن کو انجام دینا اور پارٹی اور عوام کی جانب سے تفویض کردہ کاموں کو بھرپور طریقے سے مکمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے تمام فوجیوں کو نئے سال کے لئے پرجوش نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button