کاروباری

بینک الحبیب کے بعد ازٹیکس منافع میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

بینک الحبیب کے بعد ازٹیکس منافع میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی بیان کے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر)میں بینک الحبیب کو6.343 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 281 فیصد زیادہ ہے۔

سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں بینک الحبیب کو 1.663 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اسی مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 5.7 روپے ریکارڈکی گئی ۔ سال 2022 کی آخری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 1.5روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ سال 2023میں بینک کو مجموعی طور پر 35.92 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جو سال 2022 کے مقابلہ میں 115 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button