قومی

نگران وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی سے قطر کے سفیر علی مبارک اے ای الخطر کی ملاقات

نگران وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی سے پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک اے ای الخطر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جمعرات کو وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مدد علی سندھی نے قطری وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، لسانی اور عوام الناس ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ مدد علی سندھی نے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے مہارت اور علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو تسلیم کیا اور ان کی تعریف کی۔مدد علی سندھی نے اساتذہ اور طلباء کے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نمایاں امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے عہدہ سنبھالا ہے اساتذہ کی تربیت اور تعلیم کے معیار کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کو اپنے دوطرفہ تعلقات خصوصاً ٹیکنالوجی، تعلیم اور تحقیق کے تبادلے میں اضافہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کو ڈیجیٹلائز کرنے سے آج اور کل کے متعدد چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عوامی تعلیم کے شعبے میں مروجہ مسائل کے ڈیجیٹل حل تیار کرنے کے لیے وزارت تعلیم کے ذریعہ تیار کردہ ای تعلیم اور ٹیلی سکول پلیٹ فارمز پر روشنی ڈالی۔پاکستان میں جمہوریہ قطر کے سفیر نے کہا کہ قطر کے عوام کی پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے یونیورسٹی تعاون اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشن ٹو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشن تعاون آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ مدد علی سندھی نے کہا کہ دونوں ممالک کو ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارمز کی ترقی پر مہارت کا تبادلہ کرنا چاہیے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button