عالمی

میانمار میں 6 ماہ کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں 4,300 افراد گرفتار

میانمار میں 6 ماہ کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں 4,300 سے زائدافراد گرفتار کئے گئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے نے میانمار میڈیا کے حوالےسے سے بتایا ہے کہ میانمار کے حکام نے رواں سال 29 جنوری تک تقریباً چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں 4,373 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران، ملک کی انسداد منشیات پولیس نے تقریباً 781.02 بلین کیاٹ (371.91 ملین امریکی ڈالر سے زائد)مالیت کی منشیات بھی ضبط کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضبط شدہ منشیات میں 1.1 ٹن سے زیادہ ہیروئن، 117 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں اور 14.665 ٹن میتھمفیٹامائن شامل ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button