عالمی

شارجہ پولیس نے 8 لاکھ درہم سونے کی چوری اور سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

شارجہ پولیس نے 8 لاکھ درہم مالیت کے سونے کی چوری اورسمگلنگ اور کی واردات ناکام بنا دی۔ امارتی نشریاتی ادارے الامارات الیوم کے مطابق شارجہ کے خورفکان شہر میں سونے کے ایک شوروم نے پولیس آپریشن روم سے رابطہ کرکے شکایت درج کرائی تھی کہ رات کے آخری پہر جرائم پیشہ گروہ نے شوروم میں چوری کرلی ہے۔

شارجہ پولیس نے فوری طور پر سراغرساں ٹیم تشکیل دی اور تفتیش کے بعد مسروقہ سونا بندرگاہ میں موجود ایک کارگو کنٹینر سے برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق مسروقہ سونا شارجہ سے باہر بھجوایا جا رہا تھا۔ پولیس واردات کرنے والے گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ کیس قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button