عالمی

یواین آر ڈبلیو اےکو فلسطین میں کام جاری رکھنا چاہیے، سعودی وزارت خارجہ

سعودی وزارت خارجہ نےمطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے ادارےیواین آر ڈبلیو اےپر لگائے گئے اسرائیلی الزامات کی تحقیقات کی جائیں اور حقائق کی بنیاد پر شواہد سامنے لائے جائیں۔

العربیہ اردو کے مطابق مملکت کی طرف سے یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکانے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ( یواین آر ڈبلیو اے)کی اضافی فنڈنگ روکی ہے۔بعد ازاں امریکا کی پیروی میں برطانیہ، اٹلی، سوئٹزر لینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور جاپان نے بھی اس کے لیے فنڈز روک دیئے۔ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی طرف سے یہ اقدام اس کے باوجود سامنے آ یا کہ اسرائیل کے الزام کی تحقیقات ابھی شروع نہیں ہوئی تھیں، جبکہ یواین آر ڈبلیو اے کے سربراہ نے 9 یواین آر ڈبلیو اے کارکنوں کو ملازمت سے برطرف بھی کر دیا اور 2کی تلاش اور شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔

یواین آر ڈبلیو اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان 12 کارکنوں میں سے ایک کا انتقال ہو چکاہے۔ ان سب کے بارے میں ایک جامع اور آزادانہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ کے بعد یواین آر ڈبلیو اےکی فلسطینیوں کے لیے امدادی سرگرمیوں کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے اور غزہ میں یو این آر ڈبلیو اے کے زیر اہتمام ایک پناہ گاہ پر حملہ کرکے یہاں مقیم درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے یواین آر ڈبلیو اےکی امداد نہ روکنے کی اپیل کی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے بھی یواین آر ڈبلیو اےکے لیے فنڈز کی فراہمی روکنے کے بجائے فنڈز کی فراہم جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

اس پس منظر میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ حقائق اور شواہد کی بنیاد پر تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائی جائے۔ مملکت کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ و ہ اس بارے میں ہونے والی تحقیقات سے متعلقہ پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ کہ ان الزامات کا جائزہ لیا جائے جو یواین آر ڈبلیو اےکے چند کارکنوں پر لگائے گئے ہیں۔ نیز جو ملک غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کر رہے ہیں انہیں چاہیے کہ اس ادارے کی حمایت جاری رکھیں، تاکہ یہ انسانی بنیادوں پر اپنا کام جاری رکھ سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button