عالمی

یورپی یونین کا وسطی ایشیا سے یورپ تک نئی تجارتی راہداری کے منصوبے میں 10 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان

یورپی یونین نے وسطی ایشیا سے یورپ تک نئی تجارتی راہداری کے منصوبے میں 10 ارب یورو کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ تاس کے مطابق نئی تجارتی راہداری کے منصوبے میں روس کو بائی پاس کرتے ہوئے بحیرہ اسود اور بحیرہ کیسپین کے درمیان واقع قفقاز کے خطے کے ممالک ترکیہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس حوالہ سے یورپی یونین نے 2.97 ارب یورو مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپین انویسٹمنٹ بینک نے اس حوالہ سے قزاخستان، کرغزستان اور ازبکستان کی حکومتوں اور ڈیویلپمنٹ بینک آف قزاخستان کےساتھ سرمایہ کاری کے 1.47 ارب یورو کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے ہیں۔ ان قرضوں کے لئے ضمانت یورپی کمیشن دے گا۔مزید براں یورپین بینک فار ری کنسٹریکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کی طرف سے قزاخستان کے ساتھ علیحدہ سے ڈیرھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بہت جلد متوقع ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button