قومی

نگران وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے وزیراعلٰی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات

نگران وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے وزیراعلٰی گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ خنجراب پاس کی سال بھر رسائی برآمدات کے لیے ایک سنہری موقع ہے، گلگت بلتسان کی برآمدات بڑھنے سے علاقے کی ترقی اور روزگار میں اضافہ ہو گا۔

گلگت بلتسان میں مقامی اشیاء کی مارکیٹنگ کے لیے تجارتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ معدنیات کی برآمدات سے گلگت بلتستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔گلگت بلتستان کو دنیا میں متعارف کرائیں گے تاکہ اس کے قدرتی حسن اور نعمتوں سے بھر پور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پھلوں اور معدنی وسائل بالخصوص قیمتی پتھروں کی برآمدات کے وسیع مواقع ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button