عالمی

اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، وائٹ ہائوس

وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کے جائزے کے حوالے سے امریکی نیٹ ورک این بی سی کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کا حق اور فرض ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے، بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی حفاظت کرے اور اپنے شہریوں کی جانیں بچائے، اسی طرح ہم اسرائیل کی جنگ میں حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم سات اکتوبر سے اپنے دیرینہ اتحادی کے ساتھ ہیں اوراسے اسلحے کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ کرتے رہیں گے، ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔این بی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات اس وقت سامنے آئی جب امریکی حکام نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنے یا سست کرنے پر بات کر رہی ہے تاکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر راہداری کھولنے اور فلسطینی شہریوں کو مزید امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وائٹ ہاؤس کی ہدایت پر پینٹاگان اسرائیلی درخواست کے مطابق ہتھیاروں کا جائزہ لے رہا ہے جو دباؤ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں تاہم انھوں نے اشارہ دیا کہ کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button