ٹاپ نیوزعالمی

چین فرانس سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور فرانسیسی میڈیا کے تعاون سے اعلیٰ سطح مکالمہ

چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور فرانس کے بی ایف ایم اکنامک ٹیلی ویژن نے خصوصی پروگرام نشر کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نشر ہونے والے پروگرام میں فرانس کے سابق وزیراعظم یاں پیئر رافرین نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور فرانس میں چین کے سفیر لو شائے نے بھی پروگرام میں ویڈیو لنک پر شرکت کی ہے ۔

پروگرام میں دونوں ممالک کے ثقافتی ، سیاحتی حلقوں اور تھنک ٹینکس کے ماہرین اور اسکالرز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔فرانس کے سابق وزیر اعظم رافرین نے اس موقع پر کہا کہ چین ایک متنوع ملک ہے اور اس کا ہر شہر منفرد ہے۔ چین کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے، آپ کو ذاتی طور پر چین جانا چاہیے۔

شین ہائی شیونگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ ہے۔ چین اور فرانس کے سربراہان مملکت کی قیادت میں دونوں فریق رواں سال فلم اور ٹیلی ویژن، کھیلوں، تعلیم، سیاحت، ثقافتی ورثے اور دیگر پہلوؤں میں وسیع تبادلے اور تعاون کو وسعت دیں گے۔

انہوں نے کہا رواں سال پیرس اولمپکس کا آغاز ہوگا۔ چائنا میڈیا گروپ اس ایونٹ کی کوریج میں بھرپور خدمات سرانجام دے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button