قومی

بھارت کے خود ساختہ یوم جمہوریہ کو مقبوضہ کشمیر کی عوام سمیت دینا بھر کے کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا ہے، مشعال حسین ملک

نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے خود ساختہ یوم جمہوریہ کو مقبوضہ کشمیر کی عوام سمیت دینا بھر کے کشمیریوں نے یوم سیاہ کے طور پر منایا ہے، بھارتی یوم جمہوریہ کا جشن دراصل ہندوستان کی اقلیتوں، آئین، خود ساختہ سیکولرازم اور جمہوریت کا جنازہ ہے۔

جمعہ کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر کی عوام اور دنیا بھر میں پھیلے کشمیری کئی دہائیوں سے بھارت کے خود ساختہ یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کا آج کا یہ انوکھا یوم جمہوریہ ہے اور یہ بنیادی طور پر آر ایس ایس کا اور اس کی سرکار کا جشن منایا جا رہا ہے ، یہ ہندوستان کی اقلیتوں، ہندوستان کے آئین ، اس کے جعلی سیکولرازم اور جمہوریت کا جنازہ اور یوم سیاہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ 5 سو سال پرانی بابری مسجد کو شہید کر کے وہاں ایودھیا مندر کی تعمیر کے ذریعے بھارت نے اقوام عالم اور دنیا بھر کے تمام مذاہب کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہندوستان صرف اور صرف ہندوتوا کا ہے۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ ہندوستان چاہے جتنا بھی جبر اور ظلم و ستم کرلے بالآخر بکھر جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button