قومی

صدر عارف علوی کا غزہ میں نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بہترین فیصلہ ہے، اسرائیل کو فوری طور پر غزہ میں معصوم شہریوں کی نسل کشی اور خونریزی کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے آئی سی جے کے فیصلے کو سراہا جس میں اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی جانب نسل کشی کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے، نسل کشی کنونشن کے آرٹیکل II کے دائرہ کار میں آنے والی تمام کارروائیوں کو روکنے کے لئے تمام اقدامات لینے اور غزہ میں فلسطینیوں کو فوری طور پر درکار “بنیادی خدمات اور انسانی امداد” کی فراہمی کا کہا گیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ اس فیصلے نے اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی غیر انسانی کارروائیوں اور بربریت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے خواتین، بچوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا کر انسانیت کی تمام حدیں پار کر دیں اور خوراک کے لئے قطار میں کھڑے لوگوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ صدر مملکت نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں بالخصوص سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے اقدامات کریں اور اسرائیل کو فلسطین میں مزید خونریزی سے روکیں۔

صدر مملکت نے نسل کشی کی کارروائیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لئے جنوبی افریقہ کی جانب سے معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے جرأت مندانہ موقف کو سراہا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button