کاروباری

عالمی تجارتی نمائش یو زیڈ فوڈ 2024میں شرکت کےلئے25جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ازبکستان میں منعقد ہونے والی 3روزہ بین الاقوامی نمائش’’یو زیڈ فوڈ 2024‘‘‘ میں شرکت کے لیے 25جنوری تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش 26تا28مارچ 2024 تک ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقد ہو گی جس میں چاول ، پھل ، سبزیاں ، بیوریجز،مصالحہ جات ، پراسیسڈ فوڈ ، بیکری آئٹم ، کافی ، چائے ، گلابی نمک ، ڈیری پراڈکٹس ،گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات ، پولٹری ، فروزن فوڈ ، حلال فوڈ ، سی فوڈ ، فاسٹ فوڈ اور پاکستان میں تیار کی جانے والی مصنوعات سے وابستہ افراد ، ادارےشرکت کے ذریعےاپنی مصنوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button