عالمی

چین کا معمر آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے گھریلو خدمات کی صنعت کے لیے متعدد مراعات کا اعلان

چین نے گھریلو خدمات کی صنعت کو تقویت دینے کے لیے متعدد مراعات کا اعلان کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے پیر کو کہا کہ چین نے اپنی عمر رسیدہ آبادی کے مطالبات کے جواب میں اپنی گھریلو خدمات کی صنعت کو تقویت دینے کے لیے متعدد اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جن میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹیکس مراعات، سٹارٹ اپ سبسڈیز اور مالی امداد کی پیشکش شامل ہے جس کا مقصد صنعت کے معیار اور ترقی کو بڑھانا ہے۔

وزارت تجارت کے اہلکارژہگوانگیائوو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کی گھریلو خدمات کی صنعت میں اس وقت تقریباً 30 ملین افراد کام کرتے ہیں، اس کے باوجود صنعت کی طلب 50 ملین سے زیادہ ہے۔ اس طرح افرادی قوت بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مثال کے طور پروزارت ملازمت کے متلاشیوں کو ممکنہ آجروں کے ساتھ بہتر طریقے سے جوڑنے اور آن لائن تربیتی کورسز کے لئے آن لائن جاب میلوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ چین نے اس سے قبل سِلور اکانومی کو مضبوط کرنے کے لیے ایک رہنما خطوط جاری کئے ہیں جس میں ایسی اقتصادی سرگرمیاں شامل ہیں جو بزرگ شہریوں کو موزوں مصنوعات فراہم کرنے کے ساتھ ان کو خدمات کی پیشکش کرتی ہیں اور عمر رسیدہ آبادی کو چیلنجز کے لیے تیاری کرتی ہیں۔

چین نے بزرگ شہریوں کی اقتصادیات کو سِلور اکانومی کا نام دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button