کھیلوں کی دنیا

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 21 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی

ہیملٹن۔14جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 21 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ، فن ایلن نے 74 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

بابر اعظم اور فخر زمان نے نصف سنچریاں اسکور کیں ، ایڈم ملن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، فن ایلن کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔ گزشتہ روز سیڈن پارک ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ، فن ایلن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 گیندوں پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں کپتان کین ولیمسن 26 ، مچل سینٹنر 25 ، ڈیون کونوے 20 اور ڈیرل مچل 17 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے تین ، عباس آفریدی نے دو جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، پاکستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بابر اعظم نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی اور 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان نے طوفانی اننگز کھیلی ، انہوں 25 گیندوں پر 5 فلک شگاف چھکوں 3 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے ، شاہین شاہ آفریدی 22 رنز بنا سکے ،

ان کے علاؤہ کوئی بھی بیٹر دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا ، صائم ایوب ایک ، محمد رضوان 7 ، افتخار احمد 4 ، اعظم خان 2 ، عامر جمال 9 ، عباس آفریدی 7 اور اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ایڈم ملن نے عمدہ بائولنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 21 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی

، ٹم ساؤدی ، ایش سودھی اور بین سیئرز نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ، فن ایلن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button