عالمی

امریکی مڈٹرم الیکشن میں انوکھے معاملات پر ووٹنگ ہوگی

دبئی: امریکا کے 3 نومبر 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں فوئی گرا کے علاوہ بھی کئی دلچسپ اور غیر معمولی معاملات پر ووٹنگ ہوگی۔

امریکا کے انتخابات کے چند منفرد ریفرنڈم اور بیلٹ اقدامات سامنے آگئے ہیں۔

کیلیفورنیا: پالتو پرندوں کی فروخت

شہر لیمون گروو میں تجویز ہے کہ پالتو پرندے صرف ریسکیو مراکز اور شیلٹرز سے گھر کیلئے حاصل کیے گئے ہوں اور عام تجارتی آؤٹ لیٹس سے فروخت نہ کیے جائیں۔

الاباما: اسکولوں میں قومی ترانہ

ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ سرکاری اسکولوں میں ہر ہفتے امریکی قومی ترانہ بجانا لازمی قرار دیا جائے یا نہیں۔

ایریزونا: ٹریفک کیمروں پر پابندی کی تجویز

امریکی ریاست ایریزونا میں ووٹرز فیصلہ کریں گےکہ اسپیڈ اور ٹریفک سگنل توڑنے والوں کی نشاندہی کرنے والے خودکار کیمروں پر پابندی لگائی جائےیا نہیں، تجویز میں نئے کیمروں کی تنصیب اور موجودہ نظام کے استعمال پر پابندیاں بھی شامل ہیں۔

آئیڈاہو: سرکاری ریاستی بندوق

شہریوں سے مشاورتی ووٹ کے ذریعے پوچھا جائے گا کہ کون سا ہتھیار ریاست کی سرکاری بندوق ہونا چاہیے،حتمی فیصلہ ریاستی مقننہ کرے گی۔

آئیڈاہو: انگریزی کو سرکاری زبان کا آئینی درجہ دینے کی تجویز

امریکی ریاست آئیڈاہو میں ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ انگریزی کو ریاست کے آئین میں سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے یا نہیں، انگریزی پہلےہی ریاست کی سرکاری زبان ہے تاہم نئی تجویز کے تحت اسے ریاستی آئین میں شامل کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد انگریزی کی سرکاری حیثیت کو آئینی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

کولوراڈو: شکار اور مچھلی پکڑنے کا آئینی حق

ووٹرز فیصلہ کریں گے کہ شکار اور مچھلی پکڑنے کے حق کو ریاستی آئین میں تحفظ دیا جائے یا نہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button