کاروباری
اوگرا نے کل (جمعہ) کے لئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعہ) کے لئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بالترتیب 2 روپے 42 پیسے اور 1 روپے 9 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعرات) رات 12 بجے سے ہوگا۔



