ٹاپ نیوز
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر روانہ

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج صبح اسلام آباد سے چین کے ایک روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہو گئے۔ منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر ہو رہا ہے۔دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور بارے تبادلہ خیال کریں گے۔ رواں سال نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا بیجنگ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔



