کھیلوں کی دنیا
اے ایف سی انڈر17ایشین کپ کوالیفائیر، پاکستان نےگوام کو 0-11 سے شکست دے دی

اے ایف سی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائیر میں پاکستان نے گوام کو 0-11 سے ہرا دیا۔
یہ پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کی کسی بھی ایونٹ میں سب سے بڑی فتح ہے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے چار،کلیم اللہ جونیئر نے تین گول اسکور کیے۔
عبداللہ، شہرام ، حسنین اور اشرف نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
پاکستان نے کوالیفائنگ راؤنڈ گروپ بی میں پانچ میں سے تین میچ جیتے ہیں۔



