کاروباری
ایف بی آر نے لاہور کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں سے ٹیکس ریکارڈ طلب کر لیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے لاہور کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں سے ٹیکس ریکارڈ طلب کرلیا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق معروف پرائیویٹ اسپتال کا ٹیکس ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔ ایف بی آر حکام نے بتایاکہ اسپتال انتظامیہ ٹیکس چھپا رہی ہے، اعدادوشمار درست فراہم نہیں کیے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال کا اصل ٹیکس 55 کروڑ روپے سالانہ بنتا ہے لیکن اسپتال انتظامیہ سہ ماہی کا 55 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروانے پر بضد ہے۔



