تعلیمی سرگرمیاںقومی

آغا خان یونیورسٹی میں ہیلتھ سائنسز اور انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے شروع

آغا خان یونیورسٹی نے پاکستان میں ہیلتھ سائنسز اور انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے پی ایچ ڈی پروگرامز کے لئے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق تعلیمی سال 2026 کے داخلوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دلچسپی رکھنے والے امیدوار aku.edu/AdmissionsPK پر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات یا رہنمائی کے لئے امیدوار یونیورسٹی کے ایڈمشن آفس سے admissions.query@aku.edu پر رابطہ کر سکتے ہیں۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پی ایچ ڈی پروگرامز کا مقصد تحقیق، تدریس اور پروفیشنل ایکسیلنس کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اعلیٰ سطح کے ماہرین تیار کئے جا سکیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button