عالمی

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اعلی سطح ایرانی وفد بھی علی لاریجانی کے ہمراہ ا اسلام آباد پہنچے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاک افغان تنازع کے خاتمے، پاک ایران سرحدی امور کے بارے میں بات چیت ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی صدرآصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button