کھیلوں کی دنیا
والد کی طبیعت ناسازی کے باعث شادی ملتوی، بھارتی کرکٹر کے منگیتر بھی اسپتال میں داخل

بھارت کی اسٹار کرکٹر سمریتی مندھانا کی شادی والد کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب ملتوی کردی گئی جب کہ اب کرکٹر کے منگیتر میوزک کمپوزر پلاش موچل کو بھی اسپتال میں داخل کروانا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمریتی مندھانا کی شادی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کی گئی ہے، ان کی شادی کی تقریب گزشتہ روز 23 نومبر کو مہاراشٹرا کے علاقے میں واقع مندھانا فارم ہاؤس میں طے تھی۔
شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ سمریتی مندھانا کے والد سرینواس مندھانا کو دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی گئی ہے۔



