عالمی

چینی وزیر اعظم کا آئندہ جی 20سربراہی اجلاس میں جاپان کی ہم منصب سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

چینی وزیر اعظم نے آئندہ جی 20سربراہی اجلاس میں جاپانی ہم منصب سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیرِاعظم لی چِیانگ آئندہ ہونے والے جی 20سربراہ اجلاس کے دوران جاپانی ہم منصب سانائے تاکائیچی سے ملاقات نہیں کریں گے۔

ترجمان ماؤ نِنگ نے کہا کہ جاپان کی جانب سے چین سے بات چیت کی خواہش کے بار بار اظہار کے باوجود وزیرِاعظم لی کی جاپانی رہنما سے ملاقات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔انہوں نے جاپانی حکومت پر زور دیا کہ اس معاملے میں محتاط رویہ اختیار کریں ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button