ٹاپ نیوز

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری جوزف سیکلا سے ملاقات

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری جوزف سیکلا سے ملاقات کی۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں مزید مؤثر اور بامعنی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ اتفاق کیا گیا کہ یورپی یونین کے "گلوبل گیٹ وے پروگرام” سمیت مختلف فریم ورکس کے تحت پاکستان-یورپی یونین تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا اور پاکستان میں یورپی انویسٹمنٹ بینک کے فٹ پرنٹ کو مزید وسعت دینے کے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور پائیدار ترقی و اقتصادی خوشحالی کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button